ماڑی پور ٹاؤن کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ،عوامی ویلفیئر فورم
کراچی (این این آئی) ماڑی پور ٹاؤن کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم، عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے حکومت نوٹس لے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ویلفیئر فورم کے صدر اشرف مغل نے ماڑی پور ٹاؤن کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماڑی پور ٹاؤن کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے ٹاؤن آفس میں عملہ غائب ہے ماڑی پور ٹاؤن کے چیئرمین نے اپنے معاملات چلانے کیلئے پرائیویٹ آدمی رکھے ہوئے ہیں ،مذکورہ شخص چیئرمین ٹاؤن اور میونسپل کمشنر کی آشیرباد سے ترقیاتی کاموں کے نام پر بوگس بل بنانے میں مصروف ہے جبکہ دوسری جانب عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ماڑی پور ٹاؤن میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سیوریج سسٹم تباہ ہوچکا ہیانھوں نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں میں ریٹائرڈ افسران و عملے کو کام سے روکا جائے اور ایسے عناصر اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔