گلشن اقبال میں قبا مسجد کے اطراف سڑک کی استرکاری کا کام مکمل
کراچی (این این آئی)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے گزشتہ شب رات 4 بجے یوسی وائس چیئرمین آصف حسن و دیگر متعلقہ محکمہ جاتی ٹیم کے ہمراہ جاری اور مکمل ہونے والیکاموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کا کہنا تھا کہ الحمدللہ گلشن اقبال کو حقیقی معنوں میں گلشن بنانے کے عزم کے تحت تیزی سے کام جاری ہے ۔ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ، اس پر پورا اترنے کے لیے شب وروز کوشاں ہیں۔ بیک وقت گلشن اقبال ٹاؤن کی تمام یوسیز میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جن میں یوتھ سینٹرز کا قیام، ماڈل پارکس کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت ، اور انفرااسٹرکچر کی بہتری شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان شا اللہ آنے والے دنوں میں گلشن اقبال ٹاؤن میں مزید ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو گا ہوا نظر آئے گا اور عوام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔