دھماکہ خیز مواد رکھنے کے ملزمان کی ضمانت میں توسیع،پراسکیوشن کو جواب کی مہلت

دھماکہ خیز مواد رکھنے کے ملزمان کی ضمانت میں توسیع،پراسکیوشن کو جواب کی مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ملزمان غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں پراسیکیوشن کی استدعا پر جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کی جانب سے ضمانت سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ کیس میں جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دی جائے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی تھی جسکے بعد ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ مقدمے کے مطابق غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کے خلاف کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے تعلق اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں