کیرتھر نیشنل پارک میں ریتی بجری نکالنے پر حکمِ امتناع میں توسیع

 کیرتھر نیشنل پارک میں ریتی بجری نکالنے پر حکمِ امتناع میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کیرتھر نیشنل پارک کے تحفظ اور وہاں ریتی بجری نکالنے کے۔۔

 خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالتی احکامات کے باوجود متعلقہ حکومتی اداروں کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر سندھ حکومت کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریتی بجری نکالنے سے متعلق حکمِ امتناع میں توسیع کردی۔ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کیرتھر نیشنل پارک میں ریتی اور بجری نکالنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عبیرہ اشفاق نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود متعلقہ محکمے تاحال اپنے تحریری جوابات جمع نہیں کرا رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں