کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب گورننگ باڈی کا پہلا تعارفی اجلاس

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب گورننگ باڈی کا پہلا تعارفی اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب نمائندوں کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور، ممبران کیلئے فلاحی اقدامات اور ۔۔

مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کی کارروائی نومنتخب صدر سی آر اے سمیر قریشی کی زیر صدارت منعقد کی گئی۔اجلاس کے دوران سیکریٹری سی آر اے ندیم احمد کی جانب سے ہیلتھ انشورنس کارڈ کے حصول اور بینک اکاؤنٹ کھلوانے سے متعلق امور پر اب تک کی گئی کاوشوں سے متعلق شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دی گئی، جن میں لاء اینڈ آرڈر کمیٹی عبید شاہ کی سربراہی میں قائم کی گئی۔ہیلتھ کمیٹی کیلئے عاطف رضا کو سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں