بھارت میں خاتون کا حجاب کھینچنے کاواقعہ افسوسناک،سیدہ عذراقمر
کراچی (سٹی ڈیسک)پاکستان فیڈریشن آف یونیورسٹی ویمن گریجویٹ وویمن انٹرنیشنل کی سابق صدر پرفیسر ڈاکٹر سیدہ عذراا قمرنے۔۔
بھارت میں مسلمان لڑکی کا حجاب کھینچنے پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی اس حرکت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام وہ واحد دین ہے جس میں عورت خواہ وہ کسی مذہب اور فرقے سے تعلق رکھتی ہو اس کی حرمت اور تعظیم ہر ایک پر واجب ہے اور یہ مقام دین آفاقی کے علاوہ اور کسی مذہب میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دنیا بھرکے انسانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔