شکار پور:مہر جتوئی برادریوں کے تصادم میں نوجوان جاں بحق

شکار پور:مہر جتوئی برادریوں کے تصادم میں نوجوان جاں بحق

شکار پور (نمائندہ دنیا)شکارپور کے کچے علاقے میں جتوئی برادری کے مسلح افراد نے مہر برادری پر حملہ کر دیا۔۔

 فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان محمد صالح مہر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی۔ گزشتہ ایک سال میں دونوں برادریوں کے جھگڑے میں 49افراد قتل ہو چکے ہیں۔ آخری اطلاع تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا، تھانہ چک اور محمد باغ کی پولیس کے درمیان حدود کے تنازع کے باعث پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں