جھڈو میں پراسرار دھماکے سے شہری خوفزدہ ہوگئے

جھڈو میں پراسرار دھماکے  سے شہری خوفزدہ ہوگئے

جھڈو (نمائندہ دنیا)جھڈو و نواح میں گزشتہ شام پراسرار دھماکے کی آواز سنی گئی، آواز اتنی شدید تھی کہ گھروں کے در ودیوار لرز اٹھے اور۔۔

 لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل أٓئے ، کچھ دنوں کے دوران یہ دوسرے دھماکے کی آواز سنائی دی، لوگ یہ قیاس آرائی کررہے ہیں کہ یہ جنگی طیارے کے ساؤنڈ بیریئر کا دھماکہ تھا، لیکن اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں