نوشہرو فیروز، نوڈیرو، حیدر آباد میں پولیس مقابلے ، 5زخمی ملزم گرفتار

نوشہرو فیروز، نوڈیرو، حیدر آباد میں پولیس مقابلے ، 5زخمی ملزم گرفتار

محراب پور، پڈعیدن، نوڈیرو، حیدر آباد (نمائندگان دنیا)نوشہرو فیروز اور نوڈیرو اور حیدر آباد سے مقابلوں کے بعد 5 زخمی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھریا سٹی پولیس نے منگو رابطہ سڑک پر ڈکیتی کی نیت سے کھڑے رہزنوں سے سامنا ہوگیا۔۔

 ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد منور عرف کدو راجپر ولد ابراہیم راجپر زخمی حالت میں اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا، کنڈیارو پولیس نے لاکھا روڈ لنک روڈ پر ریگولیٹر موری کے پاس ڈکیتی کی نیت سے کھڑے رہزن راشد مری کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کو اسپتال منتقل کرا دیا گیا۔ ادھر نوڈیرو کے قریب گہنور بھٹی موڑ کے مقام پر پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال ریفر کردیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ممتاز عرف منو ولد نادر گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے ۔ دریں اثنا حیدر آباد میں پھلیلی پولیس نے دورانِ گشت موٹر سائیکل سوار آئس ڈیلرز کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان کی شناخت حمیر علی ہالیپوٹو اور کاوش رند کے نام سے ہوئی، دونوں ملزمان سے دو پستول اور گولیاں برآمد ملیں،زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے فوری سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرار ملزم کا نام علی جاکھرو معلوم ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں