گھوٹکی: کچے میں تیسرے روز بھی آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک

گھوٹکی: کچے میں تیسرے روز بھی آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک

متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات، پولیس کی جانب سے ڈرون استعمال، ٹھکانے جلا دیئےڈاکو تنویر اندھڑ کاگھر بھی تباہ، خفیہ معلومات پر آپریشن کررہے ہیں، ایس ایس پی، گفتگو

میرپور ماتھیلو (نمائندہ دنیا)گھوٹکی کے پنجاب سے ملحقہ کچے کے علاقے میں آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا، جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس نے ڈرون کے ذریعے ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانوں کو نذرِ آتش کردیا۔ مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا تھا، پولیس کی جانب سے خطرناک ڈاکوؤں کے گروہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ تنویر اندھڑ کے گھر پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا، جس میں ڈاکو تنویر اندھڑ کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، پولیس کے مطابق اب تک ڈاکوؤں کے بارہ ٹھکانوں کو تباہ کیا، ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کے مطابق کچے میں سندھ پولیس،رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف تگڑا آپریشن کیا جارہا ہے ، جس میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے ، ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب اور سخت آپریشن کے بعدکچے کے ڈاکو کشتیوں کے ذریعے رحیم یار خان، روجھان اور راجن پور کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں، کچے میں جاری آپریشن کی ایس ایس پی خیرپور ، گھوٹکی شکارپور اور ڈی آئی جی سکھر قیادت کررہے ہیں۔ دوسری جانب بس پر حملے اورمسافروں کے اغوا کامقدمہ سرکار کی مدعیت میں کھمبڑا تھانے پر 26 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جن میں 22 ملزمان نامزد اور چار نامعلوم شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں