پولیس کی بروقت کارروائی، چوری شدہ گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد

 پولیس کی بروقت کارروائی، چوری شدہ گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر کینٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سے چوری شدہ گاڑی برآمدکرلی۔شہری عثمان نعیم کی سوزوکی الٹو تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سے نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔۔۔

واقعے کے فوری بعد متاثرہ شہری نے پولیس سے رابطہ کیا اور واقعے سے آگاہ کیا۔اطلاع ملتے ہی ملیر کینٹ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹیکنیکل بنیادوں مدد سے تفتیش کا آغاز کیا۔پولیس کی مؤثر اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے نتیجے میں چند ہی گھنٹوں کے اندر چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی گئی۔برآمد ہونے والی گاڑی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں