دنیا و آخرت کی سب سے بڑی انشورنس پالیسی زکو ۃ ہے ، مولانا بشیر
کراچی (این این آئی)سیلانی کے بانی چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی راہ میں مال خرچ کرنے سے کم نہیں ہوتا بلکہ بے حساب بڑھتا ہے۔۔۔
مال بڑھانے کے لیے دنیا و آخرت کی سب سے بڑی انشورنس پالیسی زکو ۃہے ۔سیلانی نے مخیر حضرات اور عوام کے تعاون سے گزشتہ سال پونے سولہ ارب روپے کا کام کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف بزنس مین اور صنعتکار زین مونڈیا کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ تقریب زین مونڈیا کی جانب سے پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین(ہلال امتیاز۔ملٹری) اور سیلانی کے بانی چیئرمین کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔