میئر کی ہدایت پر گرجا گھروں کی کرسمس سے قبل تاریخی صفائی

میئر کی ہدایت پر گرجا گھروں کی کرسمس سے قبل تاریخی صفائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ فائربریگیڈ نے اتحاد، ہمدردی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے جو پوری دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے۔۔۔

 تقریباً 48 برس میں پہلی بار کراچی بھر کے گرجا گھروں میں کرسمس سے قبل ان کے اندرونی حصوں، چھتوں، بالائی ڈھانچوں اور بیرونی دیواروں کی مکمل صفائی اور دھلائی کی گئی،اس تاریخی اقدام میں شامل گرجا گھروں میں سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل، ٹرینیٹی کیتھیڈرل، سینٹ اینڈریوز چرچ، سنٹرل بروکس میموریل چرچ، سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ اور کرسٹ چرچ مشن روڈ شامل ہیں۔ چرچ کے رہنماؤں اور مسیحی برادری کے افراد نے محکمہ فائر بریگیڈ کے فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت،  اور بے لوث خدمت پر دلی تشکر اور گہری قدردانی کا اظہار کیا۔ ہنگامی حالات میں اپنی بہادری کیلئے مشہور کے ایم سی کے محکمہ فائربریگیڈ کے فائر فائٹرز صرف فرسٹ ریسپانڈرز ہی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں انسانیت کے سفیر ہیں، جو مذہب، نسل یا پس منظر کی کسی تفریق کے بغیر خدمت انجام دیتے ہیں، میئر نے محکمہ فائر بریگیڈ کے افسران و ملازمین کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں