کشمور:پولیس نے فیصل آباد کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچا لیا
کشمور(نامہ نگار)پولیس کی بروقت کارروائی میں فیصل آباد کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔
محمد بلال شادی کے جھانسے میں آکر کچے کے علاقے کی طرف جا رہا تھا، تاہم پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، محمد بلال کو بحفاظت اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ فیک کالز، شادی کے جھانسوں اور مشکوک رابطوں سے ہوشیار رہیں۔