حیسکو چیف کی افسران سے میٹنگ، بجلی چوری روکنے کا ٹاسک دیا

حیسکو چیف کی افسران سے میٹنگ، بجلی چوری روکنے کا ٹاسک دیا

صارفین سے خوش اخلاقی سے بات، 100 فیصد ریکوری یقینی بنائیں، فیض اللہ

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اﷲ ڈاہری نے تمام آپریشن سرکل کے افسران کے ساتھ کارکردگی معلوم کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی، حیسکو چیف کا کہنا تھا بجلی چوری کا خاتمہ لازمی کرنا ہے ، صارف دوست پالیسی کے تحت 100 فیصد ریکوری کریں، صارفین سے خوش اخلاقی سے بات کریں، ہم نے اب تک28 فیڈر زیرو لوڈ شیڈنگ کر دیئے ہیں، ایک ٹیم ہو کر ہم صارفین کا اعتماد بحال کر رہے ہیں رواں مالی سال میں 68 فیڈر زیرو لوڈ شیڈنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو انشا اﷲ ہم اسی طریقے سے حیسکو کو ترقی دلائیں گے اور جو بہترین افسر اور ورکر ہوگا ان کو ہم انعام دیں گے جس میں تاریخی سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ بھی شامل ہیں۔ ہمیں صارفین کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آنا ہے ، اسی میں ہماری کامیابی ہے ، کھلی کچہریاں لگا کر انکے مسائل حل کررہے ہیں، ٹیلیفون بھی اٹینڈ کر رہے ہیں، انکی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ہم بجلی کی بہتر ترسیلات فراہم کر رہے ہیں، تمام آپریشن سب ڈویژن، ڈویژن اور سرکل بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں۔میں اور میری ٹیم فیلڈ میں اچانک دورے کرینگے ۔اور جہاں پر بھی بجلی کی چوری پکڑیں گے توپھر اس علاقے کے انچارج افسر اور لائن اسٹاف کے خلاف موقع پر ایکشن کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں