کندھکوٹ:کچے میں سندرانی برادری کا تصادم، ایک شخص ہلاک

کندھکوٹ:کچے میں سندرانی برادری کا تصادم، ایک شخص ہلاک

دوسرا زخمی، دونوں گروپوں میں سڑک عبور کرنے پرجھگڑا، شفیع محمد نشانہ بنافریقین مورچہ زن، بھنگوار برادری میں تصادم رکوانے کیلئے منت سماجت قافلہ

کندھکوٹ (نامہ نگار)بھنر کے علاقے تھانہ گھوڑاگھاٹ کی حدود میں سندرانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شفیع محمد عرف بابو سندرانی قتل جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، دونوں گروپوں کے درمیان سڑک عبور کرنے کے معاملے پر جھگڑا شروع ہوا، جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا، فریقین مورچہ زن ہو گئے ۔ دوسری جانب بھنگوار برادری کے درمیان جاری خونی تصادم ختم کرانے کے لیے سردار احمد علی خان بھنگوار کی قیادت میں معززین اور مقدمین سمیت سیکڑوں افراد کا مقدس کتاب، معصوم بچیاں اور شاہ کا رسالہ اٹھا کر منت سماجت قافلہ فریقین کے پاس پہنچا۔ سردار احمد علی خان بھنگوار، سردار زادہ نیاز علی خان بھنگوار ودیگر نے کہا کہ قبائلی تنازعات کے باعث معاشی قتل و غارت، بنیادی سہولتوں سے محروم بچے علم کی روشنی سے دور، زرعی زمینیں تباہ اور بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں۔ لہٰذا ہم امن و امان اور انسانی جانوں کو بچانے کے لیے تنازعات میں ملوث فریقین تک ایک اجتماعی کارواں لے کر جائیں گے ۔ انا پرستی اور ضد کو پیچھے چھوڑ کر انسانیت کیلئے صلح کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں