شادی کی تقریب میں فائرنگ سے گھرکاواحد کفیل زخمی

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے گھرکاواحد کفیل زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)ماڑی پور مچھر کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر واحد کفیل زخمی ہوگیا۔

سول اسپتال میں موجود پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ محمد آصف ولد محمد شفیع کے نام سے کی گئی ، زخمی شخص کو سر میں گولی لگی ہے ، ڈاکٹروں کی جانب سے حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔زخمی محمد آصف کے کزن غلام نبی نے بتایا کہ محمد آصف فشری میں مچھلی کے تاجر کے پاس منشی کا کام کرتا ہے ، دو بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا کفیل ہے ، انہوں نے بتایا کہ اتوار کی شب وہ گرم گلی میں کسی کی شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا جہاں ہوائی فائرنگ ہو رہی تھی، اسی دوران گولی آصف کے دماغ میں لگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں