پانچ روزہ کتب میلہ اختتام پذیر

پانچ روزہ کتب میلہ اختتام پذیر

کراچی (این این آئی) پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر علم و آگاہی کی پیا س بجھا تا ہو ا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ کراچی ورلڈ بک فیئر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

 ایک محتاط اندازے کے مطابق ساڑھے 5لاکھ افراد نے پانچ روز نمائش میں شرکت کی جن میں 300سے زائد اسکولز، کالج، جامعات اور مدارس کے طلبہ شامل بھی شامل ہیں۔ کراچی ورلڈ بک فیئر کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کیا تھا۔پیر کو آخری روز پبلشرز اور بک سیلرز کی جانب سے 30سے 70فیصد کتب پر رعایت دی گئی۔ کراچی ورلڈ بک فیئر کی انتظامیہ کے مطابق اگلے سال پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر 17دسمبر2026 سے منعقد کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں