میرپور خاص:مفتی منیر احمد طارق دوبارہ منیجر اوقاف تعینات
زمینوں کے آکشن کے تناظر میں تعیناتی، 6ہزار 872 ایکڑ کا اوپن آکشن
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)محکمہ اوقاف سندھ نے مفتی منیر احمد طارق کودوبارہ منیجر اوقاف میرپورخاص تعینات کردیا، ذرائع کے مطابق یہ تعیناتی 29 دسمبر کو ہونے والے اوقاف زمینوں کے اہم آکشن کے تناظر میں کی گئی، میرپورخاص سرکل کی 6 ہزار 872 ایکڑ اوقاف اراضی کا اوپن آکشن آفس چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ بالمقابل کورٹ، حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔ آکشن میں شرکت کے لیے امیدواروں کو منیجر اوقاف میرپورخاص سے نو ڈیوز سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا۔
جبکہ سابقہ ڈیفالٹرز کو پہلے اپنے واجبات کلیئر کرانا ہوں گے ، یہ آکشن چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ مختار احمد ابڑو، ایڈمنسٹریٹر اوقاف حیدرآباد / میرپورخاص زون اور منیجر اوقاف میرپورخاص مفتی منیر احمد طارق کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ آکشن ایک طویل عرصے بعد سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد شفافیت اور قانون کے مطابق اوقاف اراضی کا انتظام یقینی بنانا ہے۔