عالمی اردو کانفرنس میں 8کتابوں کی رونمائی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی اردو کانفرنس میں تین شعری مجموعوں سمیت 8 کتابوں کی رونمائی کی گئی۔
’ہمارا تعلیمی معیار‘، ’موسیقی کا سفر‘ اور ’بدلتے رجحانات‘سے متعلق سیشنز بھی اردو کانفرنس کا حصہ بنے ۔’کشمیر کا مزاحمتی ادب‘ سے متعلق نشست بھی منعقد کی گئی۔ شام 6 بجے ’مٹی میں چراغ رکھ دیا ہے ‘ بیاد بے نظیر بھٹو شہید کے عنوان سے نشست ہوئی ۔عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز کا اختتام عالمی مشاعرے پر ہوا۔