ڈی آئی جی غربی کاتبلیغی اجتماع گاہ کا دورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کراچی میں منعقد ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کا دورہ کیااوراجتماع گاہ میں کئے گئے۔۔۔
سکیورٹی انتظامات، نفری کی تعیناتی اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ نے سکیورٹی پلان، داخلی و خارجی راستوں، کنٹرول روم اور ٹریفک انتظامات سے متعلق ڈی آئی جی پی کو بریفنگ دی۔ڈی آئی جی پی ویسٹ نے اجتماع گاہ کے امیر مولانا عبدالوہاب سے ملاقات کی اور اجتماع کے دوران کئے گئے سکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔