پاکستان میں پائیدار معاشی ترقی کا سفر شروع ہو چکا، زاہد اعوان
کراچی(آئی این پی)چیئرمین تحریک عوام پاکستان زاہد اعوان نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت اور وژن سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد اب برآمدات پر مبنی پائیدار معاشی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
کراچی میں پارٹی عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زاہد اعوان نے کہا کہ پالیسیوں میں تسلسل اور ذمہ دارانہ معاشی فیصلوں اور فیلڈ مارشل کی ولولہ انگیز قیادت کے باعث ملکی اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں پاکستان نے کئی برسوں بعد پرائمری بجٹ سرپلس اور کرنٹ اکاو?نٹ سرپلس حاصل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح جو ایک وقت میں 38 فیصد تک پہنچ چکی تھی، اب کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے۔