سماجی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق تقریب
پالیسی سازوں، تکنیکی ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت انسانی سرمائے کو جدت، ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سماجی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی، ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پالیسی سازوں، صنعت کے رہنماؤں، تکنیکی ماہرین، ماہرین تعلیم، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔تقریب کی صدارت پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین ضرار سہگل نے کی اور نظامت مائیٹ کی ریکٹر ڈاکٹر ہما بقائی نے کی ۔تقریب سے سرکاری اور نجی شعبوں کے ممتاز مقررین نے خطاب کیا ۔پہلے سیشن کی مہمان خصوصی کے سی ایف آر کی چیئرپرسن نادرہ پنجوانی تھیں، انہوں نے جامع سماجی ترقی اور پائیدار فلاحی ماڈلز کی اہمیت پر زور دیا۔ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) مجاہد عالم سی ای او انہینسڈ ہارمونی ڈویژن نے پاتھ فائنڈر گروپ کے اہم سماجی اقدامات کو پیش کیا۔
جس میں تعلیم، غربت میں کمی، خاندانی بہبود، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر ان کے اجتماعی اثرات کو اجاگر کیا گیا۔۔ ڈاکٹر ہما بقائی نے ڈیووس میں پاکستان پویلین میں پاکستان کی شرکت کے بارے میں بصیرت پیش کی۔ ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) اسد اکرام نے پاکستان کے انسانی سرمائے کو جدت، ٹیکنالوجی اور اس کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔محمد سلمان علی، سی ای او، ورچوئل ریمیٹنس گیٹ وے نے مالیاتی خدمات کی جدت، ڈیجیٹل ادائیگیوں، اور ان اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جن کا مقصد بینکنگ کے بغیر بینکنگ کرنا ہے ۔