قومی ائرلائین فروخت کرنا حکومتی نااہلی ،کاشف شیخ

 قومی ائرلائین فروخت کرنا حکومتی نااہلی ،کاشف شیخ

مسلط کئے گئے حکمران گھر کاسامان اونے پونے بیچ جشن منانے میں مصروف ہیں قومی اداروں کو اس حال تک پہنچانے والوں کا تعین واحتساب ہونا چاہیے ،بیان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے قومی ایئرلائین پی آئی اے کوفروخت کرنے والے حکومتی عمل پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اپنے قومی اثاثوں کی حفاظت کرتی ہے اورفارم 47 کے ذریعے مسلط کئے گئے حکمران گھر کاسامان اونے پونے بیچ جشن منانے میں مصروف ہیں۔اصلاح اوربہتری لانے کی بجائے قومی اداروں کی نجکاری حکومتی نااہلی اورملک دشمنی کے مترادف ہے ۔پی اآئی اے دنیا کی بہترین ائیر لائن تھی اور اس نے ایمریٹس ،سنگاپور اور مالٹا ائیر لائن کو بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھامگرسیاسی مداخلت ومیرٹ کا قتل اورکرپشن کی وجہ سے ہرادارا تباہی کے دہانے پرکھڑاہے ،حکمرانوں کی عیاشیوں، سودکی لعنت اوربے تحاشہ قرضوں کی وجہ سے ملک پہلے ہی آئی ایم ایف کے پاس گروی اورقوم کا بچہ بچہ عالمی اداروں کا مقروض ہے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ یہ کرپٹ ومفادپرست حکمرانوںکا وطیرہ رہا ہے کہ پہلے قومی اداروں کو کمزور اورتباہ کرو پھراونے پونے اپنے فرنٹ مینوں کو بیچ دو۔قوم پوچھتی ہے حکمرانوں کے ادارے اورکاروبار میں اضافہ ہوجاتا ہے مگرقومی ادارے کیوں تباہ اوربوجھ بنتے جارہے ہیں۔پی آئی اے سمیت دیگرقومی اداروں کو اپنے پاں پرکھڑا کرکے قومی معیشت میں اضافہ کرنے کی بجائے فروخت کرکے قومی نقصان اوربے روزگاری میں اضافہ کررہے ہیں۔اگراتنی ہی انکو ملک کی فکرہے تو اپنی عیاشیاں،وی آئی پی کلچر، بے تحاشہ مراعات اوروزرائومشیروں کی فوج ظفرموج کم کیوں نہیں کرتے ۔اداروں کی نیلامی کی بجائے قومی اداروں کو اس حال تک پہنچانے والوں کا تعین واحتساب ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں