پریس کلب انتخابات،دی ڈیموکریٹس کا 18ویں مرتبہ کلین سویپ

پریس کلب انتخابات،دی ڈیموکریٹس کا 18ویں مرتبہ کلین سویپ

کراچی (سٹی ڈیسک)کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2026میں دی ڈیموکریٹس نے مسلسل 18ویں مرتبہ کلین سویپ کیا ہے ، ہفتہ کی صبح9 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہونے والی پولنگ میں انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔

 الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمدخان نے نتائج کا اعلان کیا۔نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے فاضل جمیلی 536 ووٹ جبکہ سیکرٹری کے عہدے پر اسلم خان 493 ووٹ لیکر منتخب ہوئے ۔نائب صدر کے عہدے پر ارشاد کھوکھر نے 480ووٹ، خازن کے عہدے پر عمران ایوب نے 622 ووٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر فاروق سمیع نے 556ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی۔ گورننگ باڈی کیلئے عبدالجبار ناصر،اختر حسین سومرو، شیما صدیقی، فریال عارف،جاوید صباء، سید فرید عالم، اور جاوید مہر کامیاب قرار پائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں