مشعال ملک کی سنی تحریک کے نائب سربراہ سے ملاقات

مشعال ملک کی سنی تحریک کے نائب سربراہ سے ملاقات

مقبوضہ کشمیر کے کاز اور یاسین ملک کی رہائی کیلئے موثر آواز اٹھانے کا عزم بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا ،شاہد غوری

کراچی (این این آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری سے ملاقات ،مقبوضہ کشمیر کی کاز اور بھارتی جیل میں اسیر یاسین ملک کی رہائی کیلئے موثر آواز اٹھانے کا عزم کیا گیا ،بھارتی ظالمانہ وغاصبانہ اور دہشتگردانہ کاروائیوں کی شدید مذمت اقوام متحدہ سے کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کرے ،مشعال ملک نے بھارتی جیل میں اسیر حریت رہنما یاسین ملک پر مظالم اور بھارتی عدالتوں سے ملنے والی غیر آئینی سزا سے آگاہ کیا ۔ شاہد غوری نے کہا کہ بھارت کی جیل میں اسیر حریت رہنما یاسین ملک پر ہونیوالے مظالم اور جھوٹے خود ساختہ بھارتی مقدمات میں سزا انصاف کے قتل کے مترادف ہے ،کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی طویل جدوجہد، قربانیاں اور استقامت کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی ایک توانا علامت ہیں۔

اقوام متحدہ بھارتی جیلوں میں طویل قید، تنہائی اور سخت حالات کا سامنا کرنے والے یاسین ملک سمیت تحریک آزادی کشمیر کیلئے جدوجہد کرنیوالوں کی فوری رہائی کیلئے اقدامات کرئے ،بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ وغاصبانہ اقدامات سے روکا جائے اور مظلوموں کو فوری انصا ف فراہم کیا جائے ،بھارت ظالمانہ وغاصبانہ اور اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتاحریت رہنما یاسین ملک کو فوری رہا کیا جائے ، یاسین ملک کو بھارتی عدالتوں سے عمر قید اور سزائے کی سزائیں انصاف کے قتل اور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی سازش ہے ،بھارتی عدالتیں اور عدلیہ آئین وقانون کی بجائے ہندوتوا نظریئے اور جنونی ہندؤں کے ایماء پر فیصلے دیتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں