ججز پر مقدمات کا دباؤ تقسیم ہو گیا،ایڈووکیٹ جنرل سندھ
سول مقدمات کی ضلعی عدلیہ منتقلی کا مقصد عدالتی بوجھ کو متوازن کرنا ہے کورنگی جوڈیشل کمپلیکس میں صوبائی ٹریبونلز کی منتقلی زیر غور ہے ،جوادڈیرو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو کے مطابق سندھ سول کورٹس ترمیمی ایکٹ کے تحت سندھ ہائی کورٹ سے سول مقدمات کی ضلعی عدلیہ کو منتقلی کا بنیادی مقصد عدالتی بوجھ کو متوازن کرنا اور فیصلوں کی رفتار میں بہتری لانا ہے ۔ ماضی میں ہائی کورٹ میں تین یا چار ججز بڑی تعداد میں سول مقدمات کی سماعت کرتے تھے ، جبکہ اب یہی مقدمات ضلعی عدالتوں میں کم و بیش تیس ججز سن رہے ہیں، جس سے ججز پر مقدمات کا دباؤ تقسیم ہو گیا ہے ۔ انفرااسٹرکچر کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ضلعی عدالتوں میں جگہ کی کمی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ، تاہم سندھ حکومت کورنگی جوڈیشل کمپلیکس میں صوبائی ٹریبونلز اور کم از کم ضلع شرقی کی عدالتوں کو منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
دوسری جانب صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ ضلعی عدالتوں پر مقدمات کے دباؤ اور زیرِ التوا کیسز میں حقیقی کمی کے لیے اضافی ججز، عدالتی عملہ اور انفراسٹرکچر میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سٹی کورٹ کراچی کی سی پی ایل سی پارکنگ میں تیرہ منزلہ عدالتی بلاک کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے ، تاہم تاحال اس پر عملی کام شروع نہیں ہو سکا۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر مقدمات کی ابتدائی اسکریننگ، فاسٹ ٹریک نظام اور غیر ضروری و انتقامی سول کارروائیوں کی حوصلہ شکنی جیسے اصلاحی اقدامات موثر انداز میں نافذ کیے جائیں ۔