دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر
کراچی(این این آئی) شہر قائد میں دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی ہول سیل اور ریٹیل سطح پر نئی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز نمایاں جگہ پر سرکاری قیمت نامہ آویزاں کریں۔حکم نامے میں واضح کیا گیاہے کہ۔۔۔
دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی قیمتیں سندھ ایسنشل کموڈیٹیز ایکٹ کے تحت مقرر کی گئی ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی۔جاری کردہ فہرست کے مطابق دال ماش کی قیمت 335 روپے فی کلو، دال مونگ 340 روپے فی کلو، دال مسور 200 روپے فی کلو اور دال چنا 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔اسی طرح کابلی چنا 295 روپے اور کالا چنا 190 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔مصالحہ جات کی قیمتوں میں پسی ہوئی مرچ 750 روپے جبکہ ثابت ہائبرڈ مرچ 560 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ ثابت دھنیا 430 روپے، پسا ہوا دھنیا 480 روپے فی کلو، پسی ہلدی 590 روپے مقرر کی گئی ہے۔