غیرقانونی کال سینٹر کیس میں ملزم کی ضمانت

غیرقانونی کال سینٹر کیس میں ملزم کی ضمانت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔

 عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کیا جائے ۔ سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ سال 2025 میں ملزم کے خلاف انکوائری مکمل کی جاچکی ہے ، تاہم تفتیش کے دوران ملزم کے خلاف ایک بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں