جیکب آباد، حیدرآباد سے قتل کے 2ملزم، مبینہ ڈکیت گرفتار

جیکب آباد، حیدرآباد سے قتل کے 2ملزم، مبینہ ڈکیت گرفتار

اسلحہ برآمد، سلیمان شاہ، شریف نے زمین کے تنازع پرسید پیرل کوقتل کیا تھاگرفتار مبینہ ڈکیت شبیر احمد سے نقاش ولاز سے چوری موٹر سائیکل ملی، پولیس

جیکب آباد، حیدر آباد (نمائندگان)جیکب آباد اور حیدر آباد میں قتل کے 2 ملزم اور مبینہ ڈکیت گرفتار کرلئے گئے ۔ جیکب آباد میں صدر پولیس نے 3 دن قبل سید پیرل شاہ کو قتل کرنیوالے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی محمد کلیم ملک نے واقعہ کاسختی سے نوٹس لیا تھا، تین دن قبل چچا ذاد بھائیوں کے ہاتھوں زمین کے تنازعے پر سید پیرل شاہ کے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان سلیمان شاہ اور محمد شریف شاہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے بغیر لائسنس دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئیئے ہیں۔ ادھر حیدر آباد میں نسیم نگر پولیس نے موٹر سائیکل چور وڈکیتوں کے ساتھ مقابلہ کیا اور ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، زخمی گرفتار ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

زخمی ملزم کی شناخت عبداﷲ ولد فاروق چانڈیو ساکن اصل دادو حال قاسم آباد کے نام سے ہوئی، گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے ایک عدد 9mmپستول اور تھانہ نسیم نگر کے مقدمہ 12/2026 زیر دفعہ 381A میں شبیر احمد کی نقاش ولاز سے چوری کردہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، فرار ساتھی کی شناخت مجیب ولد سکندر گھیلو کے نام سے ہوئی ہے ، گرفتار زخمی ملزم کے ابتدائی کرمنل ریکارڈ میں اس پر 9 کیسز کوٹری،جامشورو،ٹھٹھہ اور حیدرآباد کے معلوم ہوئے ہیں۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں