پولیس مقابلوں میں زخمیوں سمیت 3 ڈاکوگرفتار
ملزمان سے دو پستول، چھینے ہوئے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمدزخمی ڈاکوؤں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا،مفرور ملزمان کی تلاش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس اور ڈکیتوں میں مقابلوں کے دوران 2زخمی ڈاکوؤں سمیت 3 گرفتار کرلیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایسٹ سچل پولیس کا مسلحہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، ملزمان اسکیم 33 میں شہریوں کو واردات کا نشانہ بنارہے تھے ، پولیس بروقت موقع پر پہنچی اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،دو طرفہ فائرنگ میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کیے گئے ،گرفتار ملزمان کی شناخت زین (زخمی) اور عبد العلی کے ناموں سے ہوئی،ملزمان سے دو پستول، چھینے ہوئے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد،ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ، سابقہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں ناظم آباد تھانہ کی حدود میں شاہین فورس کا ڈکیتوں کے ساتھ مقابلہ، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،گرفتار زخمی ملزم کی شناخت کے نام سے ہوئی.ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شاہین فورس کا ایک اہلکار پاؤں میں گولی چھو کر گزرنے سے معمولی زخمی ہوا،پولیس مقابلہ انو بھائی پارک والی گلی ناظم آباد نمبر 4 میں پیش آیا، زخمی ڈاکو کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ،زخمی شاہین فورس اہلکار کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعداسپتال سے روانہ کر دیا گیا،گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔