بازیاب ہونے والا بچہ اغوا ہوا تھا یا گمشدہ ،معاملہ الجھن کا شکار
کراچی(این این آئی) شہر قائد میں گزشتہ دنوں پارک سے لاپتہ ہونے والا 3 سالہ بچہ انس بالآخر 4 روز بعد مل گیا، بچہ اغوا ہوا تھا یا گمشدہ یہ بات تاحال معمہ بنی ہوئی ہے ۔بچہ انس جن لوگوں کے پاس تھا۔
انہوں نے ویڈیو کال پر بات کروائی اور بتایا کہ انہوں نے بچہ اغوا نہیں کیا بلکہ وہ غلطی سے اسے لے گئے تھے ۔انہوں نے بچے کے چچا کو ڈائریکٹ کال کی، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ بچے کے چچا کا نمبر کالر کے پاس کیسے تھا، جان پہچان کے لوگ ہیں یا پھر انس کو اغوا کیا گیا؟۔دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ محمد عثمان سدوزئی نے بتایا کہ بچے کے والدین نے جب بچے کی گمشدگی سے متعلق پمفلٹ چھپوائے اور سوشل میڈیا پر پوسٹس کیں جسے پڑھ کر بچہ لے جانے والوں نے فون پر رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔