عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، سید محمد مظفر
کراچی (این این آئی)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرنے میونسپل کمشنراطہر سعید خان کے ہمراہ تمام محکموں کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس سے پروگریس رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا۔
اجلاس میں ٹاؤن کے تمام ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی مقصد ٹاؤن میں جاری ترقیاتی، انتظامی اور سروس ڈلیوری کے امور کا جائزہ لینا اور تمام محکموں سے فوری طور پر پروگریس رپورٹس طلب کرنا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔اجلاس میں ہر محکمہ کے سربراہ سے علیحدہ علیحدہ کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی گئی۔