آغا خان یونیورسٹی کا کانووکیشن پرنسس زہرا آغا خان پرو چانسلر مقرر
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آغا خان یونیورسٹی نے پاکستان میں اپنی 38ویں کانووکیشن کے موقع پر 18 ڈگری پروگرامز سے تعلق رکھنے والے 461 طلبہ کو اسناد سے نوازا اور پرنسس زہرہ آغا خان کو باضابطہ طور پر یونیورسٹی کی پہلی پرو چانسلر کے طور پر مقرر کیا۔
پرو چانسلر کی حیثیت سے پرنسس زہرہ آغا خان آغا خان یونیورسٹی کی معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی رہنمائی کریں گی۔اپنے پیغام میں آغا خان یونیورسٹی کے چانسلر، ہز ہائنس آغا خان نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ پرایک غیر معمولی ذمہ داری اور ایک غیر معمولی موقع عائد ہوتا ہے کہ وہ علم کو تخلیق کریں، اسے پھیلائیں اور ایسے طریقوں سے بروئے کار لائیں جو انسانی زندگی کے معیار کو بہتر بنائیں۔