جامعہ کراچی میں کیریئر کنیکٹ 2025 کا انعقاد

جامعہ کراچی میں کیریئر  کنیکٹ 2025 کا انعقاد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیرِ اہتمام کیریئر کنیکٹ 2025 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ یہ ایونٹ کیریئر ڈیولپمنٹ اور اکیڈمیا و صنعت کے درمیان روابط کے فروغ کے لیے ایک نمایاں اور فلیگ شپ سرگرمی کی حیثیت رکھتا ہے۔

تقریب میں آئی ٹی، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی 25 معروف اور نمایاں کمپنیوں نے شرکت کی۔کیریئر کنیکٹ 2025 میں رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی، چیئرمین ریڈ کریسنٹ سندھ محمد ریحان ہاشمی، جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ، طلبہ اور معروف صنعتی ماہرین نے بھی شرکت کی۔چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس جامعہ کراچی ڈاکٹر صادق علی خان نے کہا کہ کیریئر کنیکٹ 2025 جامعہ کراچی میں اکیڈمیا اور صنعت کے درمیان روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں