متحدہ علماء محاذ کا یکجہتی فلسطین وکشمیر امن سیمینارآج ہوگا

متحدہ علماء محاذ کا یکجہتی فلسطین  وکشمیر امن سیمینارآج ہوگا

کراچی (این این آئی)متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری کی میزبانی ، مرکزی صدر حجۃُ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیرصدارت۔۔۔

 اتوار(آج) کو 6بجے شام مقامی ہال گلشن اقبال میں متحدہ علماء محاذ کے 18سالہ یوم تاسیس کے موقع پر یکجہتی فلسطین وکشمیر امن سیمینار منعقد ہوگا جس میں برادر اسلامی ایران پر امریکی حملے کی دھمکیوں ، بیجا مداخلت کی مذمت اور شہدائے مقاومت فلسطین سمیت شہدائے اسلام و شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ سیمینار سے مہمانان خصوصی علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ ڈاکٹر شمیل احمد قادری حنبلی، علامہ محمد حسین مسعودی، ڈاکٹر صابر ابومریم، شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد، علامہ سید عقیل انجم قادری، مسلم پرویز سمیت مذہبی ، سیاسی رہنماؤں ، اقلیتی نمائندگان،تاجر ،صحافی، دانشور، وکلاء ، ڈاکٹرز و ممتاز شخصیات شرکت و خطاب کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں