شب معراج النبی ؐ پر فیضان مدینہ میں اجتماع کا انعقاد

شب معراج النبی ؐ پر فیضان  مدینہ میں اجتماع کا انعقاد

کراچی (این این آئی)دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شب معراج البنی ؐکے موقع پر عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں علمائے کرام، اراکین شوری، مختلف شعبہ جات کے نگران وذمہ داران، جامع المدینہ و مدرستہ المدینہ کے ناظمین، مدرسین، طلبا بزنس کمیونٹی، میڈیا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقان رسولؐ شریک ہوئے ۔ اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت ؐمیں ہدیہ نعت کے نذرانے پیش کئے - امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مذاکرہ میں واقعہ معراج سمیت کئی دینی موضوعات پر گفتگو کی۔ اجتماع میں نعت خوانوں نے واقعہ معراج سے متعلق نعتیہ کلام پڑھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں