واقعہ معراج سے حقوق العباد کی پاسداری کا درس ملتا ہے ، علامہ مرتضیٰ
کراچی(این این آئی)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان سندھ کے صدر علامہ مرتضیٰ خان رحمانی نے کہا ہے کہ واقعہ معراج النبیؓ سے حقوق العباد کی پاسداری اور اجتماعی خیر کے لیے قربانی کا درس ملتا ہے۔۔۔
حکمرانوں کے لیے یہ واقعہ امانت و جواب دہی کی یاد دہانی ہے اگر حکمران اس عظیم واقعے کے عظیم پیغام کو سمجھ لیں تو ملکی مسائل و بحران حل ہوجائیں اور اصلاح و ترقی کے دروازے کھل جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین محب کونسل اسلم خان فاروقی کی دعوت پر لائنز ایریا میں واقعہ معراج النبیؓ پر منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایس سی کے وائس چیئرمین ماسٹر زاہد حسین اور ڈپٹی سیکریٹری محب محمد اجمل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اسلم خان فاروقی نے کہا کہ پاکستان کو اس کے قیام کے مقاصد کے مطابق چلانے کا پیغام دیتا ہے ۔