سَتّیِ ویلفیئرٹرسٹ کے سالانہ انتخابات مکمل
کراچی (پ ر)ہر سال کی طرح اس سال بھی (ستی)سَتّیِ ویلفیئرٹرسٹ کراچی کے سالانہ انتخابات کا انعقاد مقامی ہال میں کیا گیا۔۔۔
جس میں مندرجہ ذیل عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔عبدل عقیق صدر،امجد ضیاء سینئر نائب صدر،سجاد حسین نائب صدر، غلام حسین جنرل سیکریٹری، راحیل احمد ستی جوائنٹ سیکریٹری،مبین اختر خزانچی، اختر نوازنائب خزانچی،ارشد محمد آیڈیٹر،امجد محمود رابطہ سیکریٹری 1،جعفر ظہور رابطہ سیکریٹری 2،تنویر حسین میڈیا انچارج جبکہ صوفی عبدالحمید ٹرسٹی اور عبدالحمید سَتّیِ چیئر مین منتخب ہوئے ۔مقررین نے اس پر زور دیا کہ ممبر شپ زیادہ سے زیادہ کرنی چاہئے ،جو لوگ ممبر نہیں ہیں انہیں ممبر بنایا جائے ۔ساتھ میں خدمت خلق کمیٹی کو بھی مزید فعال کردار ادا کرنے کا کہا گیا۔اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام ممبران اپنا فطرانہ اور زکوۃ و صدقات رمضان شروع ہونے سے پہلے خدمت خلق کمیٹی کو پہنچا دیں۔تاکہ رمضان میں جن غریب گھرانوں کو امداد دی جاتی ہے انہیں جلد از جلد امداد پہنچا دی جائے تاکہ وہ بھی رمضان المبارک کا مہینہ اچھی طرح سے گزار سکیں۔