کمشنر کراچی مراتھون کیلئے روٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

 کمشنر  کراچی  مراتھون کیلئے روٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

دس کلومیٹر طویل مراتھون 25 جنوری کو صبح سات بجے ٹاور سے شروع ہوکر کلب روڈ پر اختتام پذیر ہوگیمختلف کیٹیگری میں 3850 شرکا کی رجسٹریشن ،روٹ کے راستوں کو سجایا جائے گا،کمشنر کی زیرصدارت اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں چھٹی کمشنر کراچی مراتھون کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں روٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ مراتھون 25 جنوری کو صبح سات بجے شروع ہوگی کمشنر کراچی سید حسن نقوی مراتھون کا افتتاح کریں گے مراتھون ٹاور سے شروع ہوگی اور براستہ نیٹی جیٹی پل،ایم ٹی خان روڈ، مائی کلاچی، بوٹ بیسن شان سرکل، کلفٹن برج، میریٹ ہوٹل اور میٹرو پول ہوٹل کے سگنل سے کلب روڈ میں داخل ہوگی اور کلب روڈ میں کمشنر کراچی آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔ مراتھون دس کلومیٹر ہوگی۔

اجلاس میں چیف آرگنائزر ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ، ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو اسدکھوسو، اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاظم بھنگوار ٹیکنکل ایڈوایزر سید گوہر علی، ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ نے کمشنر کو انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ مراتھون میں شرکت کے لئے شرکا کی چار کیٹیگریزمقرر کی گئی ہیں جن میں مرد، خواتین، 50 سال سے زائد عمر اور 18سال سے کم عمر شرکا حصہ لے سکیں گے ۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔ اب تک مختلف کیٹیگری میں 3850 شرکت کے خواہشمند شرکا نے رجسٹریشن کرائی ہے جن میں۔

850 خواتین رنرز جبکہ پچاس سال سے زائد عمر کے 150 مرد رنرزشامل ہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹ کے راستوں کو مراتھون کی مناسبت سے سجایا جائے گا اجلاس میں پارکنگ اکے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ رنرز اور دیگر مہمانوں کے لئے مختلف مقامات پر پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔، کمشنر نے ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کو ہدایت کی کہ وہ آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم پاکستان ریلویز کے گراؤنڈ، کامرس کالج، موون پک اور پی سی ہوٹلز کی پارکنگ میں پارکنگ کے خصوصی انتظامات کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سول لائن احمد مرتضی اور اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ انتظامات میں فرائیض انجا م دیں گے ۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے اور کامیاب شرکا میں انعامات تقسیم کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں