اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں  میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی(اے پی پی)کراچی میں میمن گوٹھ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 3 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے۔۔۔

 ان کے قبضے سے ایک 9ایم ایم پسٹل بمعہ راؤنڈز ،2عدد 30بور پستول کی لوڈڈ میگزین اور نقدی برآمدکرلی۔اتوار کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذاکر، اسامہ اور شکیل شامل ہیں۔گرفتار ملزمان ابراہیم حیدری سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں