گل پلازہ آتشزدگی:فائر بریگیڈ کی کمان اوراہلیت پر بڑے سوالات اٹھ گئے

گل پلازہ آتشزدگی:فائر بریگیڈ کی کمان اوراہلیت پر بڑے سوالات اٹھ گئے

کراچی(این این آئی)مصروف ترین تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے شہر کے فائر فائٹنگ نظام کی قلعی کھول دی ہے۔

 15 گھنٹے تک بھڑکتے شعلوں پر بروقت قابو نہ پانے اور ناقص حکمت عملی کے باعث جہاں تاجروں کی زندگی بھر کی جمع پونجی راکھ کا ڈھیر بن گئی، وہی محکمہ فائر بریگیڈ کی موجودہ قیادت کی پیشہ ورانہ مہارت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ اس سنگین صورتحال نے قائم مقام چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں خان کی پیشہ ورانہ اہلیت اور تجربے پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ٹیکنیکل ٹیم لیڈر کو پورے شہر کے فائر آپریشنز کا سربراہ بنانا تکنیکی لحاظ سے بڑی غلطی ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 2025 میں شہر بھر میں لگنے والی آگ کے دوران 15 بڑے ایسے واقعات پیش آئے جہاں فائر بریگیڈ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں