کاروباری مقامات پر حفاظتی انتظامات نہ ہوناسوالیہ نشان ، متحدہ ترجمان
کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے مرکز بہادر آباد سے جاری مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اہم تجارتی مرکز گل پلازہ آتشزدگی واقعہ انسانی سانحہ ہے ذمہ داران کا تعین اور ان کے خلاف فوری تحقیقات کی جائے۔۔۔
گل پلازہ جیسے گنجان آباد کاروباری مقامات پر حفاظتی انتظامات نہ ہونا سترہ سالہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، حکومت سندھ اور بلدیہ عظمی کراچی فوری ریلیف پہنچانے میں ناکام نظر آئے ، ترجمان نے کہا کہ کراچی جیسے گنجان آباد معاشی حب میں آتشزدگی اور حفاظتی خامیوں کے تدارک کا فوری پلان ناگزیر ہے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہیے ، متحدہ ترجمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ خداوند برتر انہیں صبرِ جمیل اس پر اجر عظیم عطا فرمائے۔