حادثہ نہیں حکومتی غفلت کا شاخسانہ ہے ،شیعہ علما کونسل
کراچی(آن لائن)مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے۔۔۔
افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سانحہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ برسوں سے جاری حکومتی غفلت کا شاخسانہ ہے۔