گل پلازہ آتشزدگی انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ، سردار عبدالرحیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متاثرہ تاجروں، ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی بروقت رسپانس نہ ہونا اور تاخیر سے موقع پر پہنچنا آگ کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ بنا جو کہ انتظامیہ کی سنگین غفلت اور نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی تشویشناک امر ہے کہ آگ لگنے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود شعلوں پر قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔ سندھ حکومت ہنگامی حالات سے نمٹنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ گھنٹوں تک آگ پر قابو نہ پانا اور اعلیٰ شہری انتظامیہ کی عدم موجودگی عوامی اعتماد کو مجروح کر رہی ہے۔