سانحہ گل پلازہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں،وحدت مسلمین
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلمین وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا یے کہ ایم اے جناح روڈ کراچی کے مصروف تجارتی مرکز گل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بھاری مالی نقصان نہایت افسوسناک اور دلخراش ہیں۔
یہ واقعہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پوری تاجر برادری اور شہر کے عوام کے لیے شدید صدمے کا باعث ہے ۔آگ لگنے کے باعث کئی دکانیں اور کاروباری یونٹس متاثر ہوئے ، جس سے روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔ ریسکیو اداروں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے اور متاثرین کو نکالنے کی کوششیں کیں، اب تک امدادی کاروائیاں جاری ہیں جو قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سانحے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ہو سکے۔