ٹرمپ منصوبہ گریٹر اسرائیل کیلئے نیو ورلڈ آرڈر کااعلان، تنظیم اسلامی

ٹرمپ منصوبہ گریٹر اسرائیل کیلئے نیو ورلڈ آرڈر کااعلان، تنظیم اسلامی

امن بورڈ، بورڈ آف پیس کا مقصد صیہونی مفادات کوآگے بڑھانا ہے ، شجاع الدینمسلم ممالک صیہونی مقاصد کے مقابلے کے لئے اسلامی بورڈ آف جسٹس بنائیں، گفتگو

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)ٹرمپ کا منصوبہ درحقیقت گریٹر اسرائیل کے قیام کے لیے ایک نئے نیو ورلڈ آرڈر کا اعلان ہے ۔ امن بورڈ اور بورڈ آف پیس کا قیام ایک نیا بالفور اعلامیہ ہے ، جس کا مقصد صیہونی مفادات کو آگے بڑھانا اور فلسطینیوں کو غیر مسلح کرنا ہے ۔ مسلم ممالک غیرتِ دینی کا مظاہرہ کریں اور مذموم صہیونی مقاصد کے توڑ کے لیے متحد ہو کر اسلامی بورڈ آف جسٹس کے قیام کا اعلان کریں۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً چار سال تک غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کرنیوالے درندے اب نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار بن کر غزہ میں امن کے منصوبے پیش کر رہے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ ، جو صیہونیوں کا ازلی غلام ہے ، کا قائم کردہ نام نہاد غزہ امن بورڈکا پالیسی ساز ادارہ بورڈ آف پیس جنگی مجرموں پر مشتمل ہے ۔ اِس ذیلی ادارے کا چیئرمین ٹرمپ ہوگا اور دیگر ڈائریکٹرز میں ٹرمپ کا بدنام زمانہ یہودی داماد جیرڈ کشنر، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کا دیرینہ دوست اور ارب پتی پراپرٹی ٹائیکون وٹکوف ،ورلڈ بینک کا امریکی نواز سکھ صدر اجے بانکا ، جنگی جرائم کا ایک اور بے تاج بادشاہ برطانیہ کا سابق وزیراعظم ٹونی بلیئرسمیت لاتعداد صیہونی و صیہونی نواز شامل ہیں۔ حیرت انگیز طور پر بورڈ آف پیس کی دستاویز میں ٹرمپ کو کسی ڈکٹیٹر جیسے اختیارات دے دیئے گئے ہیں اور ہر معاملہ میں ویٹو کا حق صرف ٹرمپ کو حاصل ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں