قتل کا ملزم عمر کوٹ کی عدالت پیش، 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

قتل کا ملزم عمر کوٹ کی عدالت پیش، 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کنری (نامہ نگار)عمرکوٹ شہر میں4روز قبل نوجوان اسماعیل سمیجو کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم اللہ داد سمیجو کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ عمرکوٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔

پولیس نے 7 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرملزم کو پولیس کے حوالے کیا۔ دوسری جانب شہدادپور میں بھرو روڈ سے چار دن قبل اغوا ہونے والے پراپرٹی ڈیلر کریم رند کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میرپورخاص میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔مقتول کے بھائی حضور بخش رند نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے میرے بھائی کریم رند کو بھرو روڈ سے اغوا کر کے لاپتہ کیا۔ انہیں خدشہ ہے کہ ان کے بھائی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں