پاک عسکری ایجوکیشن سسٹم کے تحت اسپورٹس ڈے کا انعقاد
کراچی(سٹی ڈیسک)پاک عسکری ایجوکیشن سسٹم، ایئرپورٹ کیمپس ملیر میں بریگیڈیئر عمران الحق، ستارۂ امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ) کی زیرِ نگرانی اور پرنسپل ثوبیہ مدثر کی مؤثر قیادت میں ایک شاندار اور منظم اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
اس باوقار تقریب کی مہمانِ خصوصی معروف ماہرِ تعلیم لبنیٰ سلطان تھیں۔تقریب کا باقاعدہ آغاز روایتی مشعل روشن کرنے کی پُراثر رسم اور طلبہ کے شاندار مارچ پاسٹ سے ہوا۔اس موقع پر طلبہ نے اپنی اعلیٰ جسمانی صلاحیتوں، مثالی نظم و ضبط اور شاندار اسپورٹس مین شپ کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ لبنیٰ سلطان اور بریگیڈیئر عمران الحق کی خصوصی شرکت نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔