127ناکارہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی مکمل

127ناکارہ سرکاری  گاڑیوں کی نیلامی مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی جانب سے 127 ناکارہ اور کنڈیمڈ سرکاری گاڑیوں کی مکمل شفافیت اور قواعد کے مطابق نیلامی مکمل کر لی گئی ہے ۔

 ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق یہ نیلامی محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کے تحت طے شدہ مالی اور انتظامی قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں ٹویوٹا کرولا، سوزوکی کلٹس، سوزوکی مہران، پروٹون کے علاوہ نسان، میتسوبشی لانسر شامل تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں